لاہور(ویب ڈیسک) لندن میں لوگوں کو گالیاں دینے والا طوطا لاہور آمد، سابق نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ شاہد علی شیخ نے نایاب طوطا خرید لیا۔لندن میں لوگوں کو گالیاں دینے والا طوطا سابق نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ نے خرید لیا ہے۔ شاہدعلی شیخ نے لاکھوں روپے مالیت کا نایاب طوطا خریدا، افریقن گرے نسلی طوطا دنیا میں سب 
سے زیادہ نایاب ہے 2 روز قبل لندن سفاری پارک سے ایسا طوطا بےدخل کیا گیا۔ طوطا لندن کے سفاری پارک میں وزیٹرز کو گالیاں دیتا تھا بلکہ گالیاں دینے کے بعد زور زور سے ہنستا بھی تھا۔واضح رہے سفاری پارک شہریوں کیلئے کھول دیا گیاجبکہ بچوں کے داخلے پر ابھی پابندی عائد ہے۔تفریح کی غرض سے آنے والے لوگوں کو دیکھ کر طوطے گالیاں دیتے جس کو سیاح خوب انجوائے کرتے تھے لیکن بعد میں انتظامیہ کو احساس ہوا کہ جب چند ہفتوں کے دوران بچوں کو پارک میں داخلے کی اجازت ملے گی تو طوطے ان کے سامنے بھی گالیاں دے کر ہنسیں گے جس کا بچوں پر بہت برا اثر پڑے گا۔


 

کمنٹس

جدید تر اس سے پرانی